Urdu

” میں نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی ہے کیونکہ۔۔۔ “ویناملک نے اچانک تہلکہ خیز اعلان کردیا، انتہائی افسوسناک خبرآگئی

لاہور، کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی پروگرام بگ باس سے شہرت پانیوالی پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کردیااور انکشاف کیا کہ ایک لڑکی ہونے کے ناطے وہ جو کچھ قربان کرسکتی تھیں کیا لیکن پھر جو تلخیاں آئیں ، ایک وقت تک وہ سب لوگوں کے سامنے تھیں لیکن اس کے بعد کے معاملات کو میں کبھی میڈیا پر لے کر آنا نہیں چاہتی تھی۔

بول نیوز کے پروگرام میں ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے ویناملک نے بتایاکہ ” اپنے کیریئر کے دوران میں نے ٹی وی ، فلم ، ممیکری، پیروڈی اور شادی بھی کرلی ، اب کوئی تمنا نہیں رہ گئی کہ کوئی چیز نہیں کی ۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے استفسار کیا کہ لیکن شادی کے بعد ہوا کیا ؟

ویناملک نے بتایاکہ ”الحمدللہ، میں اپنے بچوں ابرام اور امل کیساتھ خوش ہوں،شوہر کیساتھ خلع ہوگئی،شادی ایک ایسا نازک رشتہ ہوتاہے اور میں ایک اداکارہ ہونے کے ناطے مثال قائم کرناچاہتی تھی اور میں نے کی ، کیریئرکے عروج پر شادی کی اور شوہر کیلئے سب کچھ چھوڑدیا، جوایک لڑکی قربان کرسکتی ہے ، میں نے کیا۔ پھر جو تلخیاں آئیں ، ایک وقت تک وہ سب لوگوں کے سامنے تھیں لیکن اس کے بعد کے معاملات کو میں کبھی میڈیا پر لے کر آنا نہیں چاہتی تھی‘۔ویڈیو دیکھئے

یادرہے کہ کچھ عرصہ قبل ویناملک اور ان کے شوہر کے درمیان لڑائی جھگڑے کی خبریں آئی تھیں اور بات میڈیا تک پہنچ گئی جبکہ طلاق کی افواہیں بھی گردش کرنے لگیں لیکن پھر کہا گیا کہ مولانا طارق جمیل نے دونوں کے درمیان اختلافات ختم کروادیئے تھے ، دونوں نے پھر سے اکٹھے زندگی بتاناشروع کردی جبکہ کچھ عرصہ قبل دونوں میاں بیوی نے ایک مشترکہ گانا بھی ریلیز کیا تھا۔ گانے کی ویڈیو دیکھئے

Comments

comments

” میں نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی ہے کیونکہ۔۔۔ “ویناملک نے اچانک تہلکہ خیز اعلان کردیا، انتہائی افسوسناک خبرآگئی
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top