Urdu

’’ میں نے خواب میں اپنے افسر سے شادی کرلی کیونکہ ۔۔۔‘‘ ملازمت پیشہ لڑکی کے خواب کی انوکھی تعبیر آپ بھی جانئے

لاہور(نظام الدولہ)میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے ایک افسر کی بیوی جو کہ حمل سے تھی ،اسکا انتقال ہوگیا ہے اور پھر اس افسر سے میری شادی ہوجاتی ہے ۔یہ کیسا خواب ہے ،پلیزاسکی تعبیر بتادیں(زینب )

تعبیر ۔اس خواب کی زیادہ تفصیلات اس لئے نہیں بیان کی جاسکتیں کیونکہ آپ نے کوائف پورے بیان نہیں کئے ،کیا آپ اس افسر کے ساتھ دفتر میں کام کرتی ہیں ؟ اور کیا اسکی حقیقت میں کوئی بیوی ہے یا محض خواب میں ہی یہ اشارہ دیکھا ہے۔اگر بیان کردہ علامتوں کے مطابق تعبیر بتائی جائے توامکان ہے کہ آپ کی جلد ترقی ہوگی۔یہ ترقی کسی نقصان یا کسی کے تبادلے کے نتیجے میں ہوسکتی ہے ۔

( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )

Comments

comments

’’ میں نے خواب میں اپنے افسر سے شادی کرلی کیونکہ ۔۔۔‘‘ ملازمت پیشہ لڑکی کے خواب کی انوکھی تعبیر آپ بھی جانئے
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top