Urdu

نزلہ زکام کا فوری گھریلو علاج ، زبردست نسخہ

گلے کی خراش ، درد یا دیگر خرابیوں کا ایک سادہ علاج غرارے کرنابھی ہے ،لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ کئی قسم کے غرارے کر سکتے ہیں جن کی اپنی اپنی افادیت ہے ۔غرارے کرنے کے لیے مختلف اشیاءکی تفاصیل کچھ یوں ہیں۔
-1ایک کپ گرم پانی میں ایک چوتھائی نمک شامل کرکے غرارے کریں ۔یہ سب سے عام پایاجانے والا طریقہ ہے اور اس سے گلے کی خراش کاخاتمہ ہو جاتاہے۔

-2ایک کپ پانی میں ایک چمچ ادرک اور شہد مکس کرلیں ،آدھا کپ گرم پانی اور نصف لیموں کا رس بھی اس میں شامل کرلیں اور غراروں کے لیے استعمال کریں۔
-4گلے کے درد اور خراش کے لیے شملہ مرچ کو پانی میں ابال کر اس پانی سے غرارے کریں۔
-5ایک چمچ پساہوا پودینہ لے کر اس میں ایک چوتھائی کپ شکر ،ایک چمچ سرکہ اور حسب ضرورت پانی میں ڈال کر غرارے کریں۔درد اور سوجن سے نجات مل جائے گی ۔

-6ایک کپ پانی میں نصف چمچ ،ہلدی او رنصف چمچ نمک ڈال کر بھی غرارے کئے جاسکتے ہیں۔یہ جسم کوکئی بیماریوں سے بچاتاہے ۔
-7ویٹ گراس(ایک لمبی گھاس )کے جوس سے غرارے کرنابھی گلے میں درد اور خراش کے لیے مفید ہے ۔
-8دو یاتین عدد لونگ پیس کر پانی میںملائیںاور غرارے کریں۔ یہ گلے کی خراش ختم کرتا ہے اور راحت پہنچاتاہے ۔
-9گلے کی خراش کا ایک اچھا علاج یہ بھی ہے کہ آدھا کپ ٹماٹر کے جوس میں گرم پانی کا آدھا کپ شامل کر کے غرارے کریں۔

-10خراب گلے کے لیے سبز چائے سے بھی غرارے کئے جا سکتے ہیں ۔
-11شدید کھانسی سے گلے میں خراش محسوس ہونے لگتی ہے ۔اس کے لیے ایک چمچ سیب کا سرکہ اور ایک چمچ نمک گرم پانی میں ملا کر غرارے کریں۔
-12گولڈن سپل نامی بوٹی کا عرق ڈیڑھ چمچ لے کر پانی میں ڈال لیں،اس کے غرارے جراثیموں کو ختم کر تے ہیں۔

-13گل پنج نامی پھول کے عرق کے دو چمچ ایک کپ پانی میں ملا کر غرارے کریں ۔یہ گلے کے انفیکشن ختم کرنے کے علاوہ قوت مدافعت بھی بڑھاتاہے ۔
-14گو ندکے عرق کے چند قطرے ایک کپ پانی میں ملا کر غرارے کرنے سے گلے کی خراش کا بہترین علاج ہو جاتا ہے ۔
-15عرق ملٹھی کے چند قطرے ایک کپ پانی میں ملا کر غرارے کرنا گلے کے مسائل کے علاوہ کھانسی کا بھی اچھا علاج ہے

Comments

comments

نزلہ زکام کا فوری گھریلو علاج ، زبردست نسخہ
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top