Urdu

نواز شریف کے حالیہ بیان کے بعد پاک فوج کے ترجمان نے اہم اعلان کر دیا

سابق وزیر اعظم اپنے مفاد میں اتنے پاگل ہو چکے کہ اپنے ہی ملک کیخلاف زہر اگلنا شروع کر دیا سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی جانب سے ممبئی حملوں پر گمراہ کن بیان پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے ممبئی حملوں پر بیان کیخلاف سیکیورٹی اداروں کا اہم اجلاس کل ہو گا۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری ٹویٹ میں اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمیٹی اجلاس کیلئے وزیر اعظم کو تجویز دی گئی تھی۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ممبئی حملوں کے حوالے سے غلط میڈیا بیان پر بات ہو گی۔ یہ اجلاس ممبئی حملوں کے حوالے سے چلنے والی میڈیا رپورٹس کے بارے میں غور ہو گا۔ ذرائع کے مطابق معاملے کو ریاست مخالف اقدام کے طور پر سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف ملک دشمن قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ ان کے بیان کا مقصد اداروں پر دباؤ ڈالنا تھا۔ معاملے کو ریاست مخالف اقدام کے طور پر سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ ڈان اخبار اور صحافی ڈان لیکس کی نئی قسط سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔آپ کی اس بارے میں کیا رائے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کیجئیے

Comments

comments

نواز شریف کے حالیہ بیان کے بعد پاک فوج کے ترجمان نے اہم اعلان کر دیا
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top