Urdu

نگینہ منتخب کریں‌اور اپنی شخصیت کے بارے میں‌جان لیں‌

انسان کی شخصیت کو جاننا دنیاکا سب سے مشکل کام ہے کیونکہ کسی کے بارے میں‌حتمی بات نہیں‌کی جا سکتی اور نہ ہی کسی کے بارے میں‌کچھ کہا جا سکتا ہے کہ یہ اس طرح‌کی طبیعت کا انسان ہے . ہاں کچھ علامات کی وجہ سے کسی کی شخصیت کے بارے میں‌کچھ رائے قائم کی جا سکتی ہے. لیکن یہ رائے کوئی حتمی نہیں‌ہوتی . انسان کی شخصیت کو جانچنے کے لئے دنیا بھر میں‌مختلف طریقے استعمال کئے جاتے ہیں‌. جس میں‌رنگوں‌کا انتخاب، ہاتھ کی لکیریں ، سوالات کے جوابات کی بنیاد پر فیصلے کرنا شامل ہے ان میں‌سے ایک طریقہ نگینوں کا انتخاب بھی ہے جس میں‌ہر رنگ کی مختلف خصوصیات ہوتی ہیں‌. ان میں‌سے کسی ایک کو منتخب کریں‌اور اپنی شخصیت کے خفیہ پہلوں‌کے بارے میں‌جان لیں‌.
موتی


اگر آپ نے موتی کا انتخاب کیا ہے تو آپ کو بتاتے چلیں کےآپ کا شمار روحانی اور عزت دار لوگوں میں ہوتا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں خود پر فخرتو ہوتا ہے لیکن دل کے عاجز ہوتے ہیں۔

لعل:روبی

اگر آپ نے لعل جیولری کا انتخاب کیا ہے تو آپ کی شخصیت کافی پرجوش ہے۔ آپ اپنی زندگی میں شدید جذبات کو اہمیت دیتے ہیں اور آپ ہر لمحے اپنی زندگی کھل کے گزارنا پسند کرتے ہیں۔

ہیرے

ہیرےکا انتخاب کرنے والے لوگ عموماً بہادر ہوتے ہیں۔ ہیرے کی انمول چیز اس کی طاقت ہے اور یہ آپ کی شخصیت کی بھی ایک انمول خاص بات ہے۔ اس کے علاوہ ہیرے کا انتخاب کرنے والے لوگ خود پر فخر محسوس کرتے ہیں اور اپنے کام کے معاملے میں پر عزم ہوتے ہیں۔

نیلا پکھراج

اب یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو اپنی زندگی کو خاموشی اور پرسکون سے گزارنا پسند کرتے ہیں ۔ آپ کی روح دوسرے کیلئے ایک عکس کی مثال قائم کرتی ہے ۔ جبکہ آپ اپنی زندگی کے کچھ یادگار لمحات کو کافی اہمیت دیتے ہیں۔

سبز قیمتی پتھر:پیریڈوٹ

اگر آپ اس پتھر کے بارے میں نہیں جانتے تو ہم آپ کو بتاتے چلے کہ اس کا شمار سب سے قیمتی پتھروں میں ہوتا ہے اور بلکہ اسی طریقے سے اس پتھر کو انتخاب کرنے والا شخص بھی دوسروں کیلئے قیمتی سمجھا جاتا ہے۔اس پتھر کو چننے والے لوگ جوشیلے ،متحرک اور قدرت کیلئے متجسس ہوتے ہیں۔ جبکہ آپ کی طاقتوار پاور خوشی اور دوسرے کیلئے ایک اچھی مثال قائم کرنا ہے۔

سمندری پانی پتھر:اکیومارین

اس پتھر کا انتخاب کرنے والے لوگ یقیناً روحانیت اور مہم جو روح کے مالک ہوتے ہیں۔ ان کا شمار ان نوجوان لوگوں میں ہوتا ہے جو اپنی جوانی کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہوئے دوسروں سے خود کو مختلف بناتے ہیں۔

اس کے علاوہ اس پتھر کا انتخاب کرنے والے لوگ بہادر اور پرجوش ہوتے ہیں۔

ٹینزانائٹ

یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جنہیں خوبصورتی کی اصل پہچان ہوتی ہے اور اپنے کام کو انجام دیتے ہوئے یہ لوگ پرجوش دکھائی دیتے ہیں جبکہ ان کی شخصیت کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اپنے تمام عمل کو تیز زہانت سے سر انجام دیتے ہیں۔

زرد:سٹرائن

اس پتھر کا انتخاب کرنے والے لوگوں کی شخصیت کافی تخلیقی سمجھی جاتی ہے البتہ ببل کی طرح معلوم ہونے والا یہ پتھر آپ کی شخصیت کے بارے میں ایک اہم بات یہ بتاتا ہے کہ آپ اپنے خوابوں کے بارے میں اب تک شاید مکمل اندازہ نہیں لگا سکے البتہ زندگی کے ہر لمحے کو اچھے سے گزارنا آپ کی شخصیت کا ایک اہم جز ہ ہے۔

گلابی ٹورمالین

اگر اپنے اس پتھر کا انتخاب کیا ہے تو آپ ایک ملائم اور حساس طبعیت کے مالک ہے۔ جبکہ آپ کی شخصیت کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ آپ ایک اچھے ہمدرد انسان ہے۔

نیلم پتھر:امیٹھائسٹ

اگر آپ نے نیلم کے پتھر کا انتخاب کیا ہے تو آپ ایک عقل مند انسان ہے ۔ جبکہ آپ کا شمار متحرک لوگوں میں کیا جاتا ہے اور آپ اپنی زندگی کافی پرجوش طریقے سے گزارنا پسند کرتے ہیں۔

Comments

comments

نگینہ منتخب کریں‌اور اپنی شخصیت کے بارے میں‌جان لیں‌
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top