پاکستانی سیاست دنیا کی سب سے مشکل سیاست میں شمار ہوتی ہے جس میں صرف سیاسی جماعتیں ہیں وہ بھی درپردہ پوری طرح سے سیاست میں متحرک ہوتی ہیں ۔ ایک دوسرے کو نیچھا سکھانے کے لئے کسی بھی حد تک جایا جاتا ہے اور کارکردگی پر اعتراض سے لے کر کردار اور ذاتیات پر بھی بحث کی جاتی ہے ۔ لیکن اس کے ساتھ نجومیوں سے بھی مدد لی جاتی ہے اور تو اور ایک سینئر صحافی نے کالا جادو کرنے کا بھی انکشاف کر ڈالا ۔ نجومی حضرات سے رائے لینے کی ابتداء
عمراں خان نے کی اور انہوں نے ایک پیرنی سے اس سلسلے میں کئی ملاقاتیں کی جو بلاخر ان کی زوجہ بن گئی ۔ 2017 کے وسط میں ایک نجومی کا نام سامنے آیا جس نے کہا کہ نواز شریف کو عدالت میں نہں جانا چاہئے ورنہ ان کو نا اہل کر دیا جائے گا ۔ اور ایسا ہی ہوا کہ ان کو اس کیس میں نا اہل کر دیا گیا۔ اور ساتھ میں نجومی نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو اگلی حکومت عمران خان کی ہوگی ۔ اور شواہد بتا رہے ہیں کہ جس طرح عدالت کے ذریعے نواز شریف کو روکا جا رہا ہے اس سے یہ بالکل واضح ہو جاتا ہے کہ عمراں خان کی
حکومت وفاق میں آئے گی ۔ یہ نجومی کوئی اور نہیں بلکہ آغا بہشتی ہے جنہوں نے ایکپریس نیوز میں اس کے بارے میں پیشن گوئی تھی ۔ لیکن یاد رہے موجودہ حالات کو دیکھ کر کوئی بھی پیش گوئی کر سکتا ہے کہ آئندہ کیا ہونے والا ہے ۔
Comments
