Urdu

ٹانسلز کا بہترین علاج وہ بھی آزمودہ اور سستا

ہمارے حلق میں کچھ غدودہوتے ہیں جب الرجی یا کسی بیکٹیریا کی وجہ سے یہ متاثر ہوتے ہیں تو ان کا وجود بڑا ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے کھانے میں بولنے میں پانی پینے میں تکلیف ہوتی ہے ، اگر ابتدا میں اس کا علاج ممکن ہو تو دواوں سے کام چل جاتا ہے ورنہ اس کا آخری علاج آپریشن ہوتا ہے جس میں ان غدود کو کاٹ دیا جاتا ہے تا کہ تکلیف کم ہو سکے  ۔ لیکن

یہ اس کا حل نہیں اکثر یہ دوبارہ بڑھ جاتے ہیں  اور کئی ساروں کو اس کے کٹنے کے بعد بولنے میں دشواری شروع ہوجاتی ہے  ۔ اس کے ہومیو پیتھک اور حکیمی علاج بھی ہے ۔ آج ہم آپ کو اس کا علاج بتائیں گے جو کہ سستا اور آزمودہ ہے اور اس کے سائیڈ ایفیکٹ بھی نہیں ۔

اس کے لئے  آپ کو دو چمچ دیسی اجوائین اور ایک گلاس پانی چاہئے ہوگا اجوائن کو اچھی طرح صاف کرلیں اور پانی کوکسی برتن میں ڈال کر پکنے دیں اب اس میں اجوائن ڈال کر ایک دودفعہ جوش دیں ۔ اب اسے چولہے سے اتار کر جالی کی مدد سے چھان لیں ۔اس پانی کو نیم گرم ہونے دیں اور صبح اور شام اس پانی سے غرارے کریں ۔ پہلے ہی دن سے ہی ٹا نسلز میں واضح فرق محسوس کریں گے ۔ صرف تین دن کے لگاتار استعمال سے ہی ٹانسلز سے چٹکارا مل جائے گا

یاد رکھیں اس دوران ٹھنڈے پانی ، کھٹی اور ترش چیزوں سے پرہیز کریں تا کہ جلد آرام آجائیں

Comments

comments

ٹانسلز کا بہترین علاج وہ بھی آزمودہ اور سستا
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top