Urdu

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر راج کرنے والی اداکارہ سائرہ خان اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں؟

سائرہ خان پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ایک نہایت ورسٹائل خاتون اداکارہ تھیں اگر ان سے متعلق کہا جائے کہ ’’وہ آئی اور چھا گئی‘‘تو کچھ بے جا نہ ہو گا۔ اپنے فن اداکاری سے دنیا کو مبہوت کر دینے والی یہ اداکارہ اچانک ہی ٹی وی سکرین سے اوجھل ہوئیں اور اور پھر ان سے متعلق خبروں کا سلسلہ بھی بندہو گیا۔سائرہ خان کی زندگی سے متعلق بہت کملوگ جانتے ہیں کہ سائرہ خان کا تعلق ملتان سے ہے اور میٹرک

کے بعد سائرہ خان گھر سے بھاگ کر لاہور آگئی تھیں ، گھر سے بھاگنے کی وجہ سے میٹرک کے امتحانات کا نتیجہ تھا جس کی وجہ سے انہوں نے گھر سے بھاگنے کا فیصلہ کیا۔ انہیں اس بات کا خوف تھا کہ امتحانات کا نتیجہ اچھا نہ آنے کی صورت میں والد کی طرف سے سخت سرزنش ہو گی جس کے خوف سے وہ بھاگ آئیں۔ملتان میں واقع اپنے گھر سے بھاگ کر سائرہ خان جب لاہور پہنچیں تو یہاں ان کی ملاقات ایک سٹوڈیو کے مالک سے ہوئی جس کو سائرہ خان نے کہا کہ انہیں ملازمت کی اشد ضرورت ہے اور وہ ہر طرح کی ملازمت کریں گی۔ سٹوڈیو کے مالک نے سائرہ خان کا ایک فوٹو شوٹ کیا اور ان کا پورٹ فولیو بنا کر ایک ڈائریکٹر کو دیدیا ، سائرہ خان کی تصاویرڈائریکٹر کو متاثر کرنے میں کامیاب رہیں اور ڈائریکٹر نے اپنے نئے پروجیکٹ کیلئے سائرہ خان کو سائن کر لیا۔

سائرہ خان نہ صرف فلم انڈسٹری میں بھی اپنے فن اداکاری کے جوہر دکھاتی رہیں بلکہ سلور سکرین یعنی ٹیلی ویژن ڈراموں میں بھی ان رہیں،انہوں نے کئی میوزیکل ویڈیو میں بھی کام کیا۔ سائرہ خان کی کامیاب فلموں میں گھونگٹ، ڈریم گرل جن میں انہوں نے سپورٹنگ کردار ادا کیا ۔ ٹیلی ویژن پر سائرہ خان کے کامیاب ڈراموں میں پراندہ قابل ذکر ہے جب کہ ان کی پہچان بننے والاڈرامہ بیٹی تھا۔ سائرہ خان کی شوبز سے اوجھل ہونے کی وجہ ایک واقعہ بنا ۔

Comments

comments

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر راج کرنے والی اداکارہ سائرہ خان اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں؟
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top