Urdu

پاکستان میں آئیندہ الیکشن پاک فوج کی زیر نگرانی ہوں گے

لاہور: ملک بھر میں عام انتخابات پاک فوج کی زیر نگرانی ہوں گے۔سیکیورٹی خدشات کےپیش نطر سیکیورٹی فورسز 22جولائی اتوار کےروز ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق 2018کےانتخابات کےحوالے سے اہم خبر آ گئی ہے۔25 جولائی 2018 ء کو ہونے والے عام انتخابات پاک فوج کی زیر نگرانی ہوں گے۔جب کہ عام انتخابات کےدوران سیکیورٹی خدشات بھی موجود ہیں جس کےپیش نظر سیکیورٹی فورسز 22جولائی اتوار کےروز ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔

پنجاب میں چھ ہزار پولنگ اسٹیشن حساس قرار دئیے جا چکےیں۔۔پنجاب سمیت ملک بھر میں کےحساس پولنگ اسٹیشنوں پر کلوز سرکٹ کیمرے بھی لگوائے جائیں گے۔عام انتخابات میں سیکیورٹی کےحوالے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔اد رہے کہ 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات ملکی تاریخ کےسب سے مہنگے اور سب سے بڑے انتخابات ہوں گے۔ 2018کےانتخابات کےحوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 2018کےانتخابی اخراجات کا تخمینہ21ارب ہے۔

۔25 جولائی 2018کو ہونے والے انتخابات ملکی تاریخ کےسب سے مہنگے اور سب سے بڑے انتخابات ہوں گے۔2018کےانتخابات کےاخراجات کا ابتدائی تخمینہ 21 ارب روپے لگایا گیا ہے۔خصوصی فیچرز والے بیلٹ پیپر ز کی خریداری اور چھپائی پر اڑھائی ارب روپے خرچ آئے گا۔ سیکیورٹی، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ۔پولنگ عملے کی خصوصی تربیت اور حساس پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کےباعث 25 جولائی کےانتخابات ملکی تاریخ کےمہنگے انتخابات ہوں گے ۔

2013 کےانتخابات کی نسبت 2018 کےانتخابات پر 425 فیصد زیادہ خرچ آ ئے گا۔2018کےانتخابات کےحوالے سے پولنگ عملے کی تربیت پر بھی خاص توجہ دی جا رہی ہے،جب کہ دوسری طرف سیاسی جماعتوں کی بھی الیکشن کےحوالے سے تیاری زور و شور سے جاری ہے،اور الیکشن سے قبل سیاسی جوڑ تو ڑ بھی جاری ہے،ہر پارٹی اگلے انتخابات میں جیت کےلیے اپنی سر توڑ کوششیں کر رہی ہے۔اور اس حوالے سے انتخابات میں مضبوط امیدوار لانے کی بھی کوشش کر ہی ہے۔۔۔پی ٹی آئی کی جماعت میں بھی اب تک کئی سیاسی پارٹی کےرہنماؤں نے شمولیت اختیار کی ہے۔

Comments

comments

پاکستان میں آئیندہ الیکشن پاک فوج کی زیر نگرانی ہوں گے
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top