Urdu

پاکستان کو لارڈز کے تاریخی گراﺅنڈ میں تاریخی فتح کیساتھ ہی وہ اعزاز بھی مل گیا جو صرف آسٹریلیا کے پاس ہے، یہ کون سا شاندار اعزاز ہے؟ جان کر بھارتیوں کے کانوں سے دھواں نکل آئے گا

لارڈذ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے انگلینڈ کو تاریخی گراﺅنڈ لارڈز میں9وکٹوں سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ،سیریز کا دوسرا میچ یکم جون کو لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اس میچ سے قبل ہی اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ لارڈز کے گراﺅنڈ میں ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے ٹیم کو فتح دلائیں گے۔قومی ٹیم کی یہ لارڈز میں یہ پانچویں جیت ہے جو کسی بھی مہمان ٹیم کی آسٹریلیا کے بعد ہے ۔آسٹریلیا نے اس میدان میں 36میچز میں15میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے جبکہ پاکستا ن نے 15میں سے 5میں کامیابی سمیٹی ہے۔

خیال رہے لارڈز کے تاریخی گراونڈ میں پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے 64رنز کا ہدف ملاتھا جوا س نے ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا ،پانچ دن کے کھیل کو پاکستان نے شاندار باولنگ اور بیٹنگ سے چوتھے روز میں ہی اپنے نام کرلیا۔

Comments

comments

پاکستان کو لارڈز کے تاریخی گراﺅنڈ میں تاریخی فتح کیساتھ ہی وہ اعزاز بھی مل گیا جو صرف آسٹریلیا کے پاس ہے، یہ کون سا شاندار اعزاز ہے؟ جان کر بھارتیوں کے کانوں سے دھواں نکل آئے گا
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top