Urdu

پریا پرکاش شرما پاکستانی گیت پر جھوم اٹھیں

پریا پرکاش شرما کا تو آج کل ہر جگہ چرچا ہے! ایک ویلنٹائن کی ویڈیو کے بعد اس جوان لڑکی نے پاکستان اور انڈیا کے تمام نوجوانوں کو اپنا مداح بنا لیا ہے. حال ہی میں پریا پرکاش شرما نے ایک شادی میں شرکت کی جہاں پر انکی پاکستانی گیت پر جھومنے کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو گئی ہیں.

ملیالم فلم انڈسٹری کی اداکارہ پریا پرکاش واریئر کی آنکھوں کے چرچے ابھی تھمے ہی ہیں کہ وہ’ ہوا ہوا‘ پر جھوم اٹھی ہیں۔

برصغیر پاک و ہند میں پاکستانی گیتوں اور گلوکاروں کی دھوم ہر دور میں اپنے عروج پر رہی ہے ،آج بھی پاکستانی گیت بھارت میں مختلف تقریباب میں چار چاند لگادیتے ہیں۔حسن جہانگیر کے گیت ’ہوا ہوا‘ کو دنیا بھر میں آج بھی پسند کیا جاتا ہے جب کہ یہ گیت بھارت میں کئی بار ریمکس ورژن میں بھی فلمایا گیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر اپنی آنکھوں کی ادائوں سے کئی دن تک خبروں کی زینت بننے والے اداکارہ پریا پرکاش واریئر ہی کی اس ویڈیو کو دیکھ لیں، جو وائرل ہوچکی ہے ۔

اس ویڈیو میں ملیالم فلم اداکارہ پاکستانی گیت ’ ہوا ہوا ، اے ہوا ، اس کا پتا دے ‘ پر اس انداز سے جھومی ہیں کہ ایک بار پھر نوجوانوں کو سحرزدا کردیا۔ ان کی متعدد ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد لگتا ہے کہ وہ اپنے مداحوں کی توجہ اپنے جانب مرکوز کرنے کا ’گر ‘جانتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یوٹیوب پر جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 80 کی دہائی کے نامور گلوکار حسن جہانگیر کے مشہور زمانہ گیت ’ہوا ہوا‘ نے بھی سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش کو جھومنے پر مجبور کردیا ہے۔

Comments

comments

پریا پرکاش شرما پاکستانی گیت پر جھوم اٹھیں
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top