Urdu

چند لوگوں کے کان کے ساتھ اِس جگہ پر سوراخ کیوں ہوتا ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں انسانی ارتقاءہزاروں لاکھوں سال پر مبنی ہے جس کے نتیجے میں ہماری نفسیات سے لے کر جسمانی ساخت تک میں حیرت انگیز تبدیلیاں رونما ہو چکی ہیں۔ ان تبدیلیوں کے کچھ آثار آج بھی ہمارے ساتھ ہیں،

اگرچہ انہیں واضح طور پر دیکھنا اور سمجھنا آسان نہیں۔ ایک ایسی ہی چیزکچھ لوگوں کے کان کے ساتھ واقع وہ چھوٹا سا سوراخ ہے جس کا مقصد شاید ہی کسی کو معلوم ہو۔ یہ عموماً اس جگہ ہوتا ہے جہاں کان اور چہرے کی جلد آپس میں ملتی ہے۔

اس پراسرار سوراخ کی حقیقت کے بارے میں 1864 میں ایک سائنسد ان وان ہوسنگر نے تحقیق کا آغاز کیا۔ ارتقائی نظریے کی روشنی میں بعد ازاں بھی اس موضوع پر تحقیق جاری رہی جس کے نتیجے میں کچھ حیران کن باتیں سامنے آئیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس سوراخ کا تعلق ہمارے ارتقاءسے ہے۔

جانداروں کا آغاز ہونے کے بعد ان کی مختلف اقسام بنتی چلی گئیں لیکن قدیم دور کی کچھ خصوصیات آج بھی ان میں چلتی آ رہی ہیں۔ مچھلیوں کے جسم پر موجود گلپھڑے بھی ایک ایسی ہی چیز ہیں، جس کی ایک علامت آج بھی انسانوں کے جسم پر موجود ہے، اور یہ علامت کان کے قریب واقع سوراخ ہے۔

تحقیق کے مطابق یورپ میں .1 فیصد سے لے کر .9 فیصد لوگوں کے کان پر یہ سوراخ پایا جاتا ہے۔تائیوان میں 2.5 فیصد اور افریقہ میں 10 فیصد لوگوں کے کان پر یہ نشان پایا جاتا ہے۔ بعض صورتوں میں یہ نشان نسل در نسل منتقل ہوتا ہے۔ اگرچہ عام طورپر اس کا کوئی نقصان نہیں سمجھا جاتا ہے لیکن اگر ان میں انفیکشن ہو جائے تو مسائل کا سبب بن سکتا ہے ۔ہمارا پیج ضرور لائیک کریں ۔

Comments

comments

چند لوگوں کے کان کے ساتھ اِس جگہ پر سوراخ کیوں ہوتا ہے؟
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top