Urdu

چٹکیوں میں وزن کم کرنے کا آسان سا نسخہ ۔۔ موٹے افراد کیلئے خوشی کی خبر

رمنگھم(نیوز ڈیسک)نئے سال کا آغاز ہونے کو ہے اور پارٹی سیزن تو پہلے ہی شروع ہوچکا ہے۔ مزے مزے کے کھانوں سے جی بھر کے لطف اندوز ہوا جا رہا ہے، جس کا نتیجہ پہلے سے جمع چربی میں مزید اضافے کے سوا کیا ہو سکتا ہے؟ سالہاسال کی ایسی بداحتیاطی سے ہمارے جسم میں صرف چربی ہی نہیں بلکہ فاسد مادے بھی جمع ہوتے رہتے ہیں جو طرح طرح کی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔

جب موٹاپہ قابو سے باہر ہو جاتا ہے تو اکثر لوگ تو اس سے لڑنے کی ہمت ہی نہیں کر پاتے، حالانکہ ان مسائل کا حل کچھ ایسا مشکل بھی نہیں۔ خوش قسمتی سے کچھ غذائیں ایسی ہیں کہ جنہیں ہم اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنالیں تو جسم قدرتی طور پر فاسد مادوں سے پاک ہوجاتا ہے اور چربی بھی دیکھتے ہی دیکھتے غائب ہونے لگتی ہے۔

ماہر غذائیات جورجائس زینی کرسٹوس نے ڈیلی سٹار سے بات کرتے ہوئے ان غذاؤں کے بارے میں بتایا ،جو نہ صرف جسم کو فاسد مادوں سے پاک کرتی ہیں بلکہ فاضل چربی کو ختم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ ان میں سبز چائے سرفہرست ہے۔

سبز چائے میں ’ای جی سی جی‘ نامی مالیکیول پایا جاتا ہے جو فاسد مادوں کو ختم کرنے میں انتہائی موثر ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ پولی فینول جسمانی میٹابولزم کو تیز کرتے ہیں اور فاضل چربی کو ختم کرتے ہیں۔ چونکہ اس میں کیفین بھی ہوتی ہے لہذا اس کا بہت زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

Comments

comments

چٹکیوں میں وزن کم کرنے کا آسان سا نسخہ ۔۔ موٹے افراد کیلئے خوشی کی خبر
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top