Urdu

چپل کونسے رنگ کی پہننی چاہیے؟ مولانا الیاس قادری صاحب سے سنیں

حال ہی میں میں دعوت اسلامی کے امیر اہل سنت مولانا الیاس قادری صاحب کی ایک ویڈیو دیکھ رہا تھا جس میں انہوں نے بتایا کہ مسلمانوں کو کونسے رنگ کی جوتی پہننی چاہیے، جوتی کا اسٹائل کیسا ہو اور فلاں رنگ کی جوتی پہننے کا کیا فائدہ ہوتا ہے؟ مولانا صاحب نے جو کہا اسے میں سن کر حیران تو بہت ہوا لیکن اب پتہ نہیں جو انہوں نے فرمایا ہے اس میں کوئی حقیقت ہے بھی یا نہیں. آپ لوگ مولانا الیاس قادری عرف باپا جانی کے اس بیان کو سنیں اور اپنی رائے کا اظہار کیجیے.

جب ایک آدمی نے باپا جانی کو کال کر کے پوچھا کہ چپل کونسے رنگ کی پہنی جائے تو باپا جانی نے کچھ یوں ارشاد کیا:

“چپل پیلی رنگ کی پہننی چاہیے. سورة البقرة میں گائے کا تذکرہ کیا گیا ہے، گائے کا رنگ پیلا تھا، نظر کو بھانے والا، تو اس پر بعض مفسرین نے لکھا ہے کہ پیلی رنگ کی چپل پہننے سے ٹینشن کم ہوتی ہے اور کالی چپل پہننے سے ٹینشن بڑھتی ہے.”

مولانا صاحب نے کہا کہ اسی بنیاد پر دعوت اسلامی کے میٹھے میٹھے اسلامی بھائی زیادہ تر پیلی چپل ہی پہنتے ہیں اور دوسروں کو بھی اس عمل کی نصیحت کرتے ہیں.

آپ لوگوں کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟ کیا آپ مولانا الیاس قادری صاحب کی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں؟ کیا پیلی رنگ کی چپل واقعی میں ذہنی دباؤ اور ٹینشن کم کرتی ہے؟ اپنی قیمتی رائے کا اظہار کرنا نہ بھولیے گا.

Comments

comments

چپل کونسے رنگ کی پہننی چاہیے؟ مولانا الیاس قادری صاحب سے سنیں
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top