Urdu

چھپکلی کو گھر سے دور رکھنے کا بہترین اور آسان طریقہ

چھپکلی کا تعلق ایک زہریلہ رینگنے والے حشرات سے ہیں جو کہ گھروں میں‌عموما پائے جاتے ہیں‌. چھپکلی لوگوں کے مطابق زہریلی ہوتی ہیں‌. لیکن اس کی سب سے بری بات یہ ہیں‌کہ وہ خواتین جو کہ شوہروں سے نہیں‌ڈرتی بلکہ شوہروں‌کو ڈراتی ہیں یہ چھپکلی انہیں‌ڈراتی ہیں‌. کسی بھی خاتون کو چھپکلی جب نظر آتی ہے تو اس کے ہوش ہوا ہو جاتے ہیں‌اور ممکن ہے کہ بے ہوش بھی ہو جائے اس لئے اس سے پہلے کہ ڈر کے ساتھ ہسپتال کے اخراجات بھی آپ کو برداشت کرنے پڑے اس سے پہلے چھپکلی کو گھر سے بھگائے اور وہ بھی انتہائی آسان طریقہ سے بس ان چیزوں کا استعمال کریں‌.


کافور کی گولیاں
کافور کی یہ چھوٹی گولیاں پتنگوں، لال بیگوں، چیونٹیوں، مکھیوں اور چھپلکیوں سب کو نشانہ بناتی ہیں۔ ان گولیوں کو چولہے، فریج یا سنک کے نیچے ڈال کر آپ چھپکلیوں سے نجات پاسکتے ہیں۔

لہسن

لہسن کی بو صرف انسانوں کے مزاج پر ہی گراں نہیں گزرتی بلکہ یہ چھپکلیوں کو بھی دور بھگاتی ہے۔ لہسن کی پوتھی کو گھر کے داخلی دروازوں یا کھڑکی پر رکھ کر آپ ان جانداروں کو گھر کے اندر داخل ہونے سے روک سکتے ہیں۔

پیاز

پیاز کے ٹکڑے بھی چھپکلیوں کو دور بھگانے کا اچھا ذریعہ ہیں، پیاز کو 2 ٹکڑے میں کاٹیں اور ایسی جگہوں پر رکھ دیں جہاں آپ کے خیال میں یہ جاندار چھپا ہوا یا داخلی دروازے کے پاس رکھنا بھی موثر ثابت ہوتا ہے۔

Comments

comments

چھپکلی کو گھر سے دور رکھنے کا بہترین اور آسان طریقہ
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top