Urdu

چہرہ پر اتنا نور کہ گھر والے بھی حیران رہ جائیں

آج میں آپ تمام بہنوں کے لیے ایک بہت ہی زبردست گھریلو نسخہ لیکر آئی ہوں جسکی مدد سے آپکی جلد پر نور آجائیگا اور چہرہ پر بے رونقی بلکل ختم ہو جائیگی. آپکی جلد بلکل ترو تازہ، نرم اور ملائم ہو جائیگی.

جلد کی تازگی کے لئے دیسی آزمودہ نسخے استعمال کرنے سے فائدہ حاصل ہوتا ہے تازہ متوازن غذا کھانے سے صبح سویرے اٹھ کر نماز پڑھنے اور سیر کرنے سے صحت ٹھیک رہتی ہے ابٹن کا استعمال ہر طرح کی جلد کے لئے فائدہ مند شابت ہوتا ہے.

جلد کی تازگی کے لئے ٹوٹکہ

چنبیلی کی کھلی – ایک کپ

چنے کا بیسن – ایک کپ

ہلدی سفوف – دو بڑےچمچ

دار چینی سفوف – ایک چھوٹا چمچ

ترکیب تیاری:

ان چاروں چیزوں کو مکس کر لیں شیشے کی چھوٹی پلیٹ میں ایک بڑا چمچ بھر کر ابٹن ڈالیں اس میں چار قطرے لیموں کا رس ملا کر تھوڑا سا پانی ملائیں اور اپنے چہرے پر اور ہاتھوں پر ملیں ایک گھنٹے بعد تازہ پانی سے منہ ہاتھ دھو لیں انشاءاللہ جلد میں تازگی محسوس ہو گی اور نظر آئے گی ۔

Comments

comments

چہرہ پر اتنا نور کہ گھر والے بھی حیران رہ جائیں
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top