Urdu

چینی انجینرز اور پاکستانی پولیس اہلکاروں کی لڑائی کیوں ہوئی ہے؟ شرمناک وجہ سامنے آگئی

چینی انجینرز اور پاکستانی پولیس اہلکاروں کی لڑائی کیوں ہوئی ہے؟ لڑائی کے پیچھے اصل وجہ سامنے آگئی. شرمناک وج سامنے آتے ہی سارا کچا چھٹا کھل گیا. تفصیل اس پوسٹ میں پڑھیں

گزشتہ روز خانیوال میں سی پیک پر کام کرنے والے چینی انجنئیرز کی پولیس سے سے لڑائی کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی پیک پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کا پولیس سے جھگڑا ہوگیا تھا اور نوبت ہاتھا پائی تک جاپہنچی تھی۔ چینی شہریوں نے بغیر سیکورٹی کیمپ سے باہر جانے کی کوشش کی تو پولیس نے ان کی حفاظت کے پہلو سے انہیں روکا۔

اس پر چینی باشندے برہم ہوگئے اور اپنی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑے۔اس دوران غیر ملکیوں اور پولیس میں ہاتھا پائی ہوئی۔ پراجیکٹ انجینئر ڈینی نے پولیس اسکواڈ کے انچارج لطیف کو کرسی اٹھا کر ماردی جب کہ ایک چینی باشندہ پولیس موبائل پر چڑھ کر کھڑا ہوگیا۔ چینی ملازمین نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کیمپ کی بجلی بھی کاٹ دی۔

پولیس نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے چینی شہریوں کو کیمپ میں بند کرکے باہر سے تالے لگادیئے۔ اس حوالے سے اب پاکستان کی مشہور انگریزی اخبار ڈان کی جانب سے معاملے کی اصل تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق چینی انجنئیرز فحاشی کے اڈے پر جانے کے خواہش مند تھے۔ تاہم پولیس سیکورٹی خدشات کے باعث انہیں رہائش گاہ سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دے رہی تھی۔ اسی لیے چینی انجنئیرز پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑے۔ واضح رہے کہ غیرملکی انجینئرز فیصل آباد ملتان موٹروے پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔

Comments

comments

چینی انجینرز اور پاکستانی پولیس اہلکاروں کی لڑائی کیوں ہوئی ہے؟ شرمناک وجہ سامنے آگئی
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top