Urdu

ڈاکوﺅں نے دلہا دلہن کی گاڑی روک لی بیچ سڑک نوجوان دلہن کے ساتھ ایسا شرمناک کام کر دیا کہ سن کر آپ کیلئے آنسو روکنا ناممکن ہو جائے گا

ے قابو جنسی جرائم اور سرعام ڈکیتیوں نے یوں تو بھارت میں ہر کسی کو خوفزدہ کر رکھا ہے لیکن خصوصاً مسلمانوں کی زندگیاں ایک ڈراﺅنا خواب بن کر رہ گئی ہیں۔ نریندر مودی کے بھارت میں مسلمانوں کی عزت محفوظ ہے نہ جان کیونکہ جنسی درندے ہوں ہوں یا سفاک ڈاکو سب مسلمانوں کو چن کر نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایک ایسا ہی لرزہ خیز واقعہ ریاست اترپردیش کی ایک شاہراہ پر پیش آیا ہے

ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ لرزہ خیز واقعہ جمعہ کی رات 11 بجے کے قریب شاہراہ NH58 پر پیش آیا۔ مظفر نگر سے تعلق رکھنے والا مسلمان نوجوان شاہزیب اپنی دلہن فرحانہ کے ساتھ محو سفر تھا کہ جب ایک گاڑی میں سوار چار افراد نے ان کا تعاقب شروع کر دیا۔ ماتور گاﺅں کے قریب نوبیاہتا جوڑے کی گاڑی کو روک لیا گیا اور ڈاکوﺅں نے ان سے لوٹ مار شروع کر دی۔ ان کے پاس موجود ساری رقم لوٹنے کے بعد ڈاکو دلہن کا زیور اتارنے کے لئے آگے بڑھے تو وہ خوف کے مارے چیخنے لگی۔ سفاک ڈاکوﺅں نے اسے خاموش کروانے کے لئے گولی چلا دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔ بدبختوں نے اسے شدید زخمی حالت میں گاڑی سے کھینچ کر باہر پھینک دیا اور لوٹے ہوئے سامان کے ساتھ گاڑی بھی لے کر فرار ہو گئے۔

Comments

comments

ڈاکوﺅں نے دلہا دلہن کی گاڑی روک لی بیچ سڑک نوجوان دلہن کے ساتھ ایسا شرمناک کام کر دیا کہ سن کر آپ کیلئے آنسو روکنا ناممکن ہو جائے گا
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top