Urdu

ڈچ وزیر اعظم کے ہاتھ سے کافی گر گئی تو پھر کیا ہوا دیکھ کر آپ بھی حیران ہو جائے گے

ڈچ وزیر اعظم سے کافی گر گئی جس کے بعد انہوں نے ایک ایسی حرکت کی کہ وہاں کھڑا ہر شخص پریشان ہوگیا لیکن وزیر اعظم کو دیکھنے کے بعد سب کے چہروں پر مسکراہٹ پھیل گئی اور تالیاں  پیٹنے لگ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈچ وزیر اعظم صبح کے وقت اسمبلی میں جا رہے تھے ان کےساتھ ان کا کولیگ بھی تھا ۔ ان کے ایک ہاتھ میں فائل تھی جب کہ دوسرے ہاتھ میں ان کے پاس کافی کا مگ تھا ۔ وہ بڑی تیزی سے جارہے تھے جب تھوڑا آگے گئے تو ایک بیرئیر سے انہیں گزرنا پڑٖا  لیکن اس وقت انہیں شدید خفت ہوئی جب ان کی ساری کافی گر گئی ۔

لیکن اگلے لمحے میں انہوں نے ایک عجیب کام کیا ۔ انہوں نے فورا اپنی فائلیں رکھی اور اس کے ساتھ ہی قریب ہی کھڑے صفائی کرنے والے کے ہاتھ سے جھاڑن لیا اور صفائی کرنے لگ گئے ۔ اور صفائی اچھی طرح سے کرنے کے بعد وہاں موجود ایک اور صفائی کرنے والے سے انہوں نے ایک کپڑا لیا اور دیوار پر لگی کافی کو بھی صاف کیا اس دوران ان کے چہرے پر ندامت کے اثرات تھے کہ انہوں نے ایک صاف جگہ کو گندا کیا ۔ لیکن جیسے ہی انہوں نے صفائی مکمل کی تو وہاں موجود لوگوں نے ان کے اس اقدام کو سراہا اور ان کی ستائش کے لئے تالیان بجانے لگ گئے ۔

یہی ان کی صفاتر ہے جس کی وجہ سے وہاں ہر آدمی کو موقع پر انصاف ملتا ہے وہاں کا وزیر اعظم اور عام آدمی برابر سمجھے جاتے ہیں ۔لیکن اگر یہیں واقع پاکستان میں ہوتا تو آپ خود سوچے کہ وزیر اعظم تو دور کی بات کیا عام آدمی  بھی اس طرح کی خود سے صفائی کرتا ۔ ہماری تو کوشش ہوتی ہے کہ جہاں جگہ صاف  ملے اس کو پہلے لمحہ میں ہی گندا کر دے۔

Comments

comments

ڈچ وزیر اعظم کے ہاتھ سے کافی گر گئی تو پھر کیا ہوا دیکھ کر آپ بھی حیران ہو جائے گے
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top