Urdu

”کاش کہ آپ میرے والد ہوتے اور۔۔۔“ اپنی والدہ کیساتھ ڈاکٹر عامر لیاقت کے پروگرام میں آئے پاکستانی نوجوان نے ایسی بات کہہ دی کہ اس کی والدہ شرمسار ہو گئیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو ہر کوئی حیران رہ گیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر عامر لیاقت کا سب سے بڑا مداح منظرعام پر آ گیا ہے جس نے اپنی والدہ کے سامنے ہی عامر لیاقت سے یہ کہہ دیا کہ کاش آپ میرے والد ہوتے۔

نجی ٹی کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ڈاکٹر عامر لیاقت کے سب سے بڑے مداح کا کہنا تھا کہ میں صرف آپ کیلئے اس شو میں آیا ہوں اور آپ کو دیکھنے اور آپ کے ساتھ رہنے آیا ہوں۔ میں آپ کو دل کی گہرائیوں سے اس قدر چاہتا ہوں کہ آج تک کسی اینکر کو اتنا پیار نہیں کیا۔ آپ یقین کریں کہ میرا بس نہیں چل رہا کہ میں آپ کے قدموں میں بیٹھ جاﺅں۔

مذکورہ لڑکا فرط جذبات میں رو پڑا اور عامر لیاقت کیساتھ بغل گیر ہوتے ہوئے کہنے لگا کہ میں آپ کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں اور آپ کے ساتھ عمرے پر جانا چاہتا ہوں۔ میری فیملی کو چھوڑیں میں آپ کیساتھ جاﺅں گا، میری خواہش ہے کہ میں پہلی مرتبہ عمرہ پر آپ کے ساتھ جاﺅں۔

عامر لیاقت نے اس کی والدہ کو عمرے کا پیکیج دیا اور ایک موبائل فون دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ خود جب عمرے پر جائیں گے تو آپ کو بھی ساتھ لے جائیں گے اور ساتھ ہی وہاں موجود لوگوں کو اپنے مداح کا نمبر لینے کی ہدایت کی۔ لڑکا جذبات کی رو میں اس قدر بہہ گیا کہ اپنی والدہ کے سامنے ہی یہ کہہ ڈالا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ کاش آپ میرے والد ہوتے جس پر عامر لیاقت بھی کچھ دیر کیلئے سکتے میں آ گئے اور پھر بولے یوں کہو کہ والد جیسے ہوتے۔

مذکورہ لڑکا عامر لیاقت کے ساتھ رہنے کیلئے اس قدر بے تاب تھا کہ پروگرام میں اپنے ساتھ رکھنے کیلئے فرمائش کر ڈالی جس پر عامر لیاقت نے لڑے کو ٹی وی چینل کی ٹی شرٹ پہنانے اور مائیک لگانے کی ہدایت کی جبکہ یہ بھی کہا کہ اس کی ماہانہ تنخواہ بھی مقرر کی جائے۔

Comments

comments

”کاش کہ آپ میرے والد ہوتے اور۔۔۔“ اپنی والدہ کیساتھ ڈاکٹر عامر لیاقت کے پروگرام میں آئے پاکستانی نوجوان نے ایسی بات کہہ دی کہ اس کی والدہ شرمسار ہو گئیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو ہر کوئی حیران رہ گیا
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top