Urdu

کان کے قریب اس جگہ کو دبائےتو

دوسروں کی دیکھا دیکھی وزن کم کرنا یک فیشن بن چکا ہے ۔ سمارٹ نظر آںے کے لئے مرد و خواتین یکساں ڈائٹنگ اور سخت جسمانی ورزشوں کو ترجیح دیتے ہیں ۔ لیکن کچھ کھانےکے ایسے شوقین ہوتے ہیں کہ ساری محنت پر ایک دن میں پانی پھیر دیتے ہیں ۔ تو آخر وزن میں کمی اور موٹاپے سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے آخر کیا کیا جائے؟۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے موٹاپے سے چھٹکارے کا ایک آسان حل نکال لیا ہے۔ سیول کی کیینگ ہی یونیورسٹی کے ماہرین نے اپنی تحقیق میں یہ دریافت کیا ہے کہ ورزش اور کھانا پینا چھوڑے بغیر صرف 8 ہفتوں میں وزن میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی مشہور تھیراپی آکوپنکچر کے ذریعے نہ صرف بھوک کنٹرول ہوتی ہے بلکہ نظام انہضام بھی بہتر ہوتا ہےاس کا آسان طریقہ ہے کہ بس آپ اپنے کان کی تکون کے پاس اپنا انگوٹھا صرف ایک منٹ کیلئے رکھیں اور بس۔ رپورٹ کے مطابق اس قدرتی تکنیک کو اچھی خوراک اور ہلکی پھلکی ورزش کے ساتھ اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں تو چند ہی ہفتوں میں قدرتی طور پر نمایاں فرق محسوس ہوگا

Comments

comments

کان کے قریب اس جگہ کو دبائےتو
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top