نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور ان کی بہن ایزابیل کیف نے دلہنوں والا لباس پہن کر ”برائیڈز ٹوڈے“ میگزین کیلئے فوٹو شوٹ کیا کروایا کہ ہر جانب دھوم مچ گئیں۔ دونوں اس قدر خوبصورت لگ رہی ہیں کہ دیکھ کر پریاں بھی شرما جائیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں اس سے شادی کروں گی جو شاہ رخ خان۔۔۔“ شادی کے سوال پر ملالہ یوسف زئی کے حیران کن جواب نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
دونوں بہنوں نے یہ فوٹوشوٹ میگزین کے اپریل میں شائع ہونے والے شمارے کیلئے کروایا ہے جس میں کترینہ کیف اس قدر خوبصورت لگ رہی ہیں کہ انہیں دیکھ کر ہر نوجوان کا سانس ہی رک جائے۔ انہوں نے گولڈ رنگ کے کپڑے پہن رکھے ہیں جس پر پھولوں کا خوبصورت پرنٹ ہے اور گولڈن رنگ کا ہی کام بھی ہوا ہے۔
لباس سے مطابقت کھاتے میک اپ اور کھلے بالوں نے کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دئیے جبکہ ان کے گلے میں لٹکتی جیولری نے بھی دیکھنے والوں کو مبہوت کر دیا۔ کترینہ کی چھوٹی بہن ایزابیل کیف بھی اپنی بہن سے کچھ کم خوبصورت نہیں لگ رہی تھیں جن کے بارے میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ جلد ہی بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں اور کترینہ کیف خود ان کیلئے فلم پروڈیوس کر رہی ہیں۔
Comments
