Urdu

کترینہ کیف کی خاندان کیساتھ تصاویر وائرل

اداکارہ کترینہ کیف بالی ووڈ کی نامور اداکارہ ہیں جن کے مداحوں کی تعداد نہ صرف ہندوستان میں بلکہ پاکستان میں بھی کافی تعداد ہے اداکارہ کی چھ بہنوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں رقص کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر شائقین کو بھا گئیں، کترینہ کیف اس وقت بالی ووڈ کی مصروف ترین اداکارہ ہیں۔ ان کی اور بہن بھی بالی ووڈ میں انٹری دے چکی ہیں۔ لندن میں کترینہ کی اور بھی بہنیں رہتی ہیں جن کے ساتھ حال ہی میں انہوں نے فرصت کے لمحات گزارے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 34 سالہ بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی فلمی مصروفیات میں سے کچھ وقت لندن میں موجود اپنے خاندان کےلیے نکالا۔

لندن پہنچتے ہی وہ اپنی بہنوں کے ساتھ تفریح کے لیے نکل پڑیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ایک ویڈیو میں وہ اپنی 6 بہنوں کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔ اسی طرح ایک اور تصویر میں کترینہ سسٹرز بانہوں میں بانہیں ڈالے ایک ندی کے کنارے ٹہل رہی ہیں۔ کترینہ نے انسٹاگرام پر دو بہنوں کے ساتھ ایک تصویر خود بھی شیئر کی ہے اور اس کے نیچے لکھا ہے ۔واضح رہے کہ کترینہ کیف کے انہیں ملا کر کل 8 بہن بھائی ہیں۔

یعنی سات بہنیں اور ایک بھائی۔ بہنوں کے نام نتاشا، سونیا، ایزابیل، میلیسا،سارہ، کرسٹینااور کترینہ ہیں جبکہ اکلوتے بھائی کا نام میکائیل ہے۔ کترینہ کے والد محمد کیف کا تعلق کشمیر سے ہے اور ان کی والدہ سوزینہ برطانوی شہری ہیں۔ آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو دوستوں کیساتھ شئیر کیجئیے

Comments

comments

کترینہ کیف کی خاندان کیساتھ تصاویر وائرل
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top