Urdu

کتے کے حملہ سے کیسے بچا جا سکتا ہے

کتا بہت سارے لوگوں کا پسندیدہ جانور ہو سکتا ہے لیکن مذہبی اور طبی نکتہ نظر سے یہ ایک انتہائی خطرناک جانور ہے اور اس کو پسند کرنا اسے اپنے گھر میں‌رکھنا خلاف عقل ہے اور یہ جسمانی نقصان کے ساتھ بیماریوں کا بھی سبب بنتا ہے .‌آج ہم بات کرتے ہیں‌کہ اگر کسی پر کتا حملہ آور ہوجائے تو اس حملہ سے کیسے بچا جا سکتا ہے اور کیسے ممکن ہے کہ انسان ایک کتے سے جو شدید غصہ میں‌ہو اس کے کاٹنے سے خود کو محفوظ رکھے . تو یاد رکھیں‌ایک اصول ابھی سے بتا دیتے ہیں‌کہ کتے کے حملہ سے گھبرانا نہیں‌بلکہ خود کو پرسکون رکھے . اس کے علاوہ اور بھی طریقے ہیں‌جو کہ درج ذیل ہے .


دہشت زدہ نہ ہوں
یہ مانا جاتا ہے کہ کتے اور دیگر جانور انسانی خوف کا احساس کرلیتے ہیں، اگرچہ کتا جارحانہ انداز سے آپ کی جانب بڑھ رہا ہو تو پرسکون رہنا کافی مشکل ہوتا ہے مگر چیخنا، اپنے بازو ہلانا یا دوڑنا حالات بدتر بنا سکتا ہے کیونکہ اس سے کتا آپ کو شکار سمجھ کر جھپٹے گا اور حملہ کردے گا۔

رفتار ہلکی کردیں
اگر تو کتے کا سامنا ہو اور آپ جاگنگ کررہے ہیں تو اپنی رفتار ہلکی کردیں اور پلٹ کر مخالف سمت میں چہل قدمی کرنے لگیں مگر کن انکھیوں سے کتے کو ضرور دیکھتے رہیں۔ اسی طرح اگر آپ اپنے بازو پہلو کی جانب رکھ کر بالکل ساکت کھڑے ہوجائیں تو بھی کتا دلچسپی کھو دیتا ہے اور دور چلا جاتا ہے۔

کتے کی آنکھوں میں آنکھیں مت ڈالیں
براہ راست نظریں ملانا کتے کے جارحانہ رویے کو بڑھا سکتا ہے، درحقیقت کتے اسے اپنے لیے خطرہ سمجھتے ہیں اور حملہ کرسکتے ہیں، کتے کو نظر میں ضرور رکھیں مگر اس کی آنکھوں میں آنکھیں ملانے سے گریز کریں، اس سے کتے کو یہ سگنل ملے گا کہ آپ خطرہ نہیں اور وہ ممکنہ طور پر آپ کی جان چھوڑ کر چلا جائے گا۔

کتے کی توجہ بھٹکائیں
درحقیقت ہاتھ میں موجود کوئی بھی شے ایسی صورتحال میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے، اسے چبانے کے لیے کچھ دے دیں جیسے جوتا، بوتل یا کچھ بھی، اس سے کتے کی توجہ کچھ دیر کے لیے بھٹک جائے گی اور آپ کو وہاں سے نکلنے کے لیے وقت مل جائے گا۔

کتے کو دور بھگائیں
اگر کتے کا رویہ بدستور جارحانہ رہے تو آنکھوں سے آنکھیں ملانے سے گریز کرتے ہوئے اس کا سامنا کریں اور زور دار آواز میں اسے وہاں سے چلے جانے کو کہیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ مضبوط اور پراعتماد آواز گلے سے نکلنی چاہئے، اس حوالے سے مضبوط لہجے کے ساتھ سب سے موثر الفاظ ‘نہیں’ اور ‘واپس چلے جاﺅ’ کے ہوتے ہیں، جو کتا کو خوفزدہ کرسکتے ہیں اور وہ چلا جائے گا۔

Comments

comments

کتے کے حملہ سے کیسے بچا جا سکتا ہے
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top