Urdu

کرکٹ جلد بحال کرنے کی کوشش کریں گے :بھارتی ہائی کمشنر

لاہور( ویب ڈیسک )بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا ہے کہ کرکٹ جلد بحال کرنے کی کوشش کریں گے ،پاکستان اور بھارت کے مسائل ایسے نہیں جو حل نہ ہوں، حالات سازگار کرنا پڑیں گے ،ویزا کے مسائل جلد حل کر لئے جائیں گے۔

وہ لاہور چیمبر آف کامرس کے دورے کے دوران تاجروں سے گفتگو کر رہے تھے۔ بھارتی ہائی کمشنر نے کہاکہ ویزاکے مسائل جلد حل کر لئے جائیں گے۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاک بھارت باہمی تجارت کا حجم 50 سے 80 ارب ڈالرز تک پہنچانے کے مواقع موجود ہیں۔ اس موقع پر لاہور چیمبر کے صدر طاہر جاوید ملک نے کہاکہ سارک ممالک میں باہمی تجارت اوراقتصادی معاملات پاک بھارت تعلقات پر منحصر ہیں دونو ں ممالک کے حالات بہتر ہونگے تو خطہ ترقی کرے گا۔

Comments

comments

کرکٹ جلد بحال کرنے کی کوشش کریں گے :بھارتی ہائی کمشنر
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top