Urdu

کرینہ کپور کی تازہ تصویر سامنے آگئی، چند دن میں کتنا وزن کم کرلیا ؟ دیکھ کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

الی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کی فٹنس ٹرینر نمرتا پروہت کا کہنا ہے کہ بیبو نے اپنے بیٹے تیمور کی پیدائش کے بعد سے اب تک 16 کلوگرام تک وزن کم کرلیا ہے۔ دوسری جانب کرینہ کپور کی ایک تصویر کی بھی سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے جس میں انہیں جم میں ٹریننگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
بالی ووڈ کی بیبو اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد سے لگاتار ورک آﺅٹ کر رہی ہیں اور اپنی فٹنس کے حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہیں ، یہی وجہ ہے کہ وہ نہ صرف اپنا وزن اچھا خاصا کم کرچکی ہیں بلکہ مداحوں کیلئے بھی تحریک کا باعث بن رہی ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور کی فٹنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرینر نمرتا پروہت کا کہنا تھا کہ جب تیمور کی پیدائش ہوئی تو اس کے 45 روز بعد کرینہ ان کے پاس آئیں اور کہا کہ انہیں ایسا لچکدارجسم چاہیے جو بیٹے کی پیدائش سے پہلے بھی نہیں تھا۔ نمرتا پروہت نے کہا کہ اس کے بعد سے کرینہ باقاعدگی کے ساتھ جم اور یوگا کرتی ہیں جس کے باعث ان کا وزن 16 کلوگرام کم ہوچکا ہے۔

Comments

comments

کرینہ کپور کی تازہ تصویر سامنے آگئی، چند دن میں کتنا وزن کم کرلیا ؟ دیکھ کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top