Urdu

کس گلاس میں پانی زیادہ ہوگا

ہمارا دماغ ایک ایسی میشین ہے کہ جس کو جتنا زیادہ استعمال کیا جائے گا اس کی کارکردگی میں اتنی ہی بہتری ہوتی جاتی ہے . خاص کر ایسے کام جن میں‌تھوڑا سا ٹھیڑھا پن ہو اس کو سلجھنانے سے نا صرف یاداشت نہتر ہوتی ہے بلکہ اس کےساتھ مشکل کام حل کرنے اور مشکل وقت میں‌فیصلہ لینا بھی آسان ہوجاتاہے. اس لئے کو شش کریں کہ ایسے کام دن میں ایک بار کر

لیا کریں جس میں تھوڑا سا دماغ لگانا پڑتا ہو جیسے کوئی پہیلی حل کریں‌. کسی کا مشکل سوال ہو تو اس پر غور کریں‌. آج ہم بھی آپ کے لئے ایک چھوٹا سا سوال لائے ہیں‌. اورپر ایک تصویر

دی گئی ہیں‌جس میں‌چار گلاس ہیں اور ان میں‌مختلف چیزیں ڈالی ہیں اور پانی بھی ہے تو آپ بتائیں‌کہ کس گلاس میں‌زیاد ہ پانی ہوگا . دی گئی تصاویر میں چار پانی کے گلاس رکھے ہوئے ہیں جس میں سے ایک گلاس میں کینچی ہے ، ایک میں پیپر کلپ ، ایک میں ربر جبکہ آخری گلاس میں گھڑی رکھی ہوئی ہے۔اب کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ چاروں گلاس میں سے زیادہ پانی کس گلاس میں ہوگا؟اس پہیلی کو حل کرنے کیلئے ذرا سا سائنس پڑھا ہوا ہونا ضروری ہے۔کیا آپ اب تک اس پہیلی کو حل نہیں کرپائے۔


ساری چیزوں میں سے پیپر کلپ ایک واحد چیز ہے جو گلاس میں موجود کم اسپیس لے گی کیونکہ پیپر کلپ سائز میں باقی دی گئی چیزوں سے چھوٹی ہے، اور اگر آپ چاروں گلاسز سے چیزیں نکال دیں گے تو سب سے زیادہ پانی پیپر کلپ والے گلاس میں موجود ہوگا۔ یقینا آپ کو ہمارا آج کا یہ سوال اور ایک پہیلی دلچسپ لگی ہوگی اپ اپنے دوستوں کے ساتھ سئیر کریں‌اور ان سے بھی اس سوال کا جواب پوچھے

Comments

comments

کس گلاس میں پانی زیادہ ہوگا
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top