Urdu

کپڑوں پر لگا واش کیئر لیبل پڑھنے کا طریقہ سیکھیں

میری اور آپکی الماری میں جتنے بھی ریڈی میڈ کپڑے موجود ہیں ان سب کی الٹی سائیڈ پر ایک اسٹیکر لگا ہوتا ہے جس پر کچھ نشانات بنے ہوتے ہیں. یہ اسٹیکر صرف ہمارے لباس پر نہیں بلکہ ہر قسم کے کپڑے پر لگا ہوتا ہے بے شک وہ آپکے بستر کی چادر ہو، کمرے کا پردہ ہو، تولیہ ہو، یا پھر سردیوں میں اوڑھنے والا کمبل. مگر یہ اسٹیکر کیوں لگا ہوتا ہے اور اس پر بنے مختلف نشانات کیا پیغام دیتے ہیں؟ آیے آج کی یہ انتہائی معلوماتی پوسٹ پڑھتے ہیں اور اس اسٹیکر پر بات کرتے ہیں.

جو بھی چیز کپڑے سے بنی ہے جیسا کہ آپکی پہننے والی شرٹ، منہ صاف کرنے والا تولیہ، اور پلنگ پر بچھی چادر، ان سب کے کونے میں یا الٹی سائیڈ پر ایک چھوٹا سا اسٹیکر موجود ہوتا ہے جس پر مختلف قسم کے نشانات بنے ہوتے ہیں. ویسے تو ہم لوگ اس اسٹیکر پر نظر ڈالنا بھی گوارہ نہیں کرتے لیکن اگر ہمیں اس اسٹیکر کو پڑھنا آجاۓ تو یقین جانیے اس سے آپکو بہت فائدہ ہو گا اور آپکے ہزاروں روپے بچ سکتے ہیں.

ہمارے ساتھ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کوئی کپڑا واشنگ مشین میں دھلتے هوئے رنگ چھوڑ دیتا ہے اور اسکا یہ رنگ دوسرے کپڑوں پر لگ جاتا ہے، بعض اوقات آپ کسی اپنی پسندیدہ شرٹ کو استری کر رہے ہوتے ہیں اور وہ شرٹ کہیں نہ کہیں سے جل جاتی ہے، بعض اوقات جب آپ اپنے کمرے کے خوبصورت پردوں کو پانی میں دھوتے ہیں تو وہ شرنک ہو جاتے ہیں، اور کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ آپکی کوئی شرٹ یا پتلون جب واشنگ مشین سے دھل کر باہر نکلتی ہے تو اس پر بُر آجاتی ہے یا پھر اسکی سلائی کھل جاتی ہے…آپ نے اپنی زندگی میں یقیناً اس طرح کے نقصانات بھاری دل کیساتھ برداست کیے ہوں گیں اور اپنے قیمتی اور مہنگے کپڑے کو بعد میں گھر کی ٹاکی اور ڈسٹر بنتے دیکھا ہوگا!

آپکو یہ سب نقصانات اس لیے اٹھانے پڑھتے ہیں کیونکہ آپ اپنے کپڑوں پر لگے ایک چھوٹے سے اسٹیکر کو پڑھنا گوارہ نہیں کرتے. اگر آپکو یہ اسٹیکر پڑھنا آجاۓ تو نہ تو آپکے کپڑے خراب ہوں گیں، نہ ہی انکا رنگ مرجھاۓ گا، اور تمام کپڑے سالوں سال بلکل نئے اور چمکدار رہیں گیں.

1). پانی والی بالٹی کا نشان

جس بھی کپڑے پر لگے اسٹیکر پر پانی والی بالٹی کا نشان ہو اسکا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس کپڑے کو پانی میں دھویا جا سکتا ہے. مگر کتنے مقدار پانی میں دھونا چاہیے، کتنے منٹ تک دھونا چاہیے، اور واشنگ مشین میں دھوئیں یا ہاتھ سے؟ آئیں یہ سب بھی جانتے ہیں…

بالٹی پر نکتہ

پانی والی بالٹی پر نکتہ یہ بات بتاتا ہے کہ کپڑے کو کتنے ڈگری سینٹی گریڈ پر دھونا چاہیے. اس پانی والی بالٹی پر آپکو 1 سے 6 گول نکتے مل سکتے ہیں.

ایک نکتہ = 30 ڈگری سینٹی گریڈ پانی میں دھوئیں

دو نکتہ = 40 ڈگری سینٹی گریڈ پانی میں دھوئیں

تین نکتہ = 50 ڈگری سینٹی گریڈ پانی میں دھوئیں

چار نکتہ = 60 ڈگری سینٹی گریڈ پانی میں دھوئیں

پانچ نکتہ = 70 ڈگری سینٹی گریڈ پانی میں دھوئیں

چھ نکتہ = 95 ڈگری سینٹی گریڈ پانی میں دھوئیں

بالٹی کے نیچے لکیر

اگر پانی والی بالٹی کے نیچے ایک لکیر کھینچی ہو تو اسکا مطلب ہوتا ہے کہ اس کپڑے کو استری کرنے کی زیادہ ضرورت نہیں اور اگر کریں بھی تو بہت کم کیونکہ اس کپڑے پر کمپنی والوں نے ایسا کیمیکل لگایا ہوتا ہے جس سے کپڑے پر سلوٹے جلدی نہیں پڑھتی اور اسٹری کرنے کی ضرورت نہیں پڑھتی.

بالٹی کے نیچے دو لکیریں

اگر بالٹی کے نیچے دو لکیریں بنی ہوں تو اسکا مطلب ہوتا ہے کہ کپڑا نازک ہے اور اسے واشنگ مشین میں بلکل دھیمی سیٹنگ پر دھونا چاہیے. اگر آپ اسکو زیادہ دھویں گیں اور واشنگ مشین کی سیٹنگ بھی دھیمی نہیں کریں گیں تو یہ کپڑا پھٹ سکتا ہے.

بالٹی پر ہاتھ کا نشان

اگر بالٹی پر ہاتھ کا نشان بنا ہو تو اسکا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپکو کپڑا مشین میں نہیں بلکہ خود ہاتھ سے دھونا ہے. اس طرح کے کپڑوں کے لیے بالٹی میں پانی اور سرف شامل کر کے کپڑے کو تھوڑی دیر بھگو دیں اور بعد میں ہاتھ سے مل کر صاف پانے میں اچھے سے کھنگال لیں. بعد میں اگر اسپنر کرنا چاہیں تو وہ آپ کر سکتے ہیں.

بالٹی پر کراس

اگر بالٹی پر کراس کا نشان ہو تو اسکا یہ مطلب ہوتا ہے کہ کپڑے کو ہر گز دھونا نہیں ہے. اگر کپڑا گندا ہو جائے تو آپ اسے بازار سے ڈرائی کلین کروا سکتے ہیں.


2). اسٹیکر پر تکون شکل

کپڑے پر لگے اسٹیکر پر تکون شکل دراصل بلیچ کے لیے استعمال ہوتا ہے. اس نشان کی مدد سے آپ پتا لگا سکتے ہیں کہ کپڑے پر کونسی بلیچ استعمال کی جاۓ. آئیں اس تکون کے بارے میں تفصیل حاصل کرتے ہیں.

ایک سادہ تکون

اگر ایک بلکل سادہ سا تکون بنا ہو تو اسکا مطلب ہوتا ہے کہ آپ کپڑے پر کسی بھی قسم کی بلیچ استعمال کر سکتے ہیں.

لکیروں والا تکون

اگر تکون پر سیدھی سیدھی لکیریں کھینچی ہوں تو اسکا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ اس کپڑے پر صرف کلورین کے بغیر والی بلیچ استعمال کر سکتے ہیں یعنی (Non-Chlronine Bleach) استعمال کریں. اگر آپ کلورین والی بلیچ استعمال کریں گیں تو کپڑے کا رنگ دھندلا ہو جائیگا.

تکون پر کراس

اگر تکون پر کراس بنا ہو تو اسکا مطلب ہوتا ہے کہ آپکو اس کپڑے پر بلیچ ہر گز استعمال نہیں کرنی چاہیے.

3). چورس ڈبے کا نشان

یہ چورس ڈبہ یہ بتانے کے لیے بنا ہوتا ہے کہ کپڑے کو کس طرح سکھایا جائے. کپڑے کو مشین میں سکھایا جاۓ یا پھر کہیں ٹانگ کر اسے خود ہی سوکھنے دینا چاہیے؟ آئیں اس چورس ڈبے پر بھی نظر ڈالتے ہیں.

سادہ چورس ڈبہ

اگر ایک سادہ سا چورس ڈبہ بنا ہو جس طرح اس تصویر میں دکھایا گیا ہے تو اسکا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ کپڑے کو واشن مشین کے اسپینر میں ڈال کر خشک کر سکتے ہیں.

چورس ڈبے پر کراس

اگر ڈبے پر کراس بنا ہو تو اسکا مطلب ہے کہ کپڑے کو اسپینر میں نہیں ڈالنا چاہیے بلکہ اسے اچھے سے چھنڈیں اور کھلا کر کے سوکھنے کے لیے ٹانگ دیں.

4). استری کا نشان

استری کو کونسے نمبر پر رکھ کر کپڑے کو استری کیا جاۓ؟ بعض اوقات یہ اہم بات پتا نہ ہونے کے باعث یاں تو کپڑا صحیح سے استری نہیں ہوتا یا پھر کپڑا جل جاتا ہے. لیکن اگر آپ اسٹیکر پر بنے اس استری کے نشان کے بارے میں کچھ معلومات حاصل کر لیں تو آپکا کپڑا بہت اچھے سے استری ہوگا اور نقصان سے بچا رہے گا.

استری پر تین نکتے

اگر استری پر تین نکتے بنے ہوں تو اسکا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ کپڑے پر فل گرم استری استعمال کریں.

استری پر دو نکتے

اگر استری پر دو نکتے بنے ہوں تو اسکا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپکو فل گرم نہیں بلکہ گرم یا درمیانی سیٹنگ پر استری استعمال کرنی چاہیے.

استری پر ایک نکتہ

ایک نکتہ کا مطلب ہے کہ کپڑے پر استری کو بلکل ہلکی سیٹنگ پر استعمال کریں

ہم امید کرتے ہیں کہ آپکو ہماری یہ کاوش پسند آئی ہو گی. اس پوسٹ کو لائک ضرور کریں اور اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر بھی کریں تاکہ انکو بھی کپڑے پر لگے اسٹیکر کی اہمیت پتا لگے.

Comments

comments

کپڑوں پر لگا واش کیئر لیبل پڑھنے کا طریقہ سیکھیں
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top