Urdu

کھیرا کھانے سے ۤپکے جسم کو کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں

کھیرا جو کہ گر میوں کے موسم میں زیادہ کھایا جاتا ہے۔ یہ ہماری ڈائٹ کا اہم حصہ ہے۔یہ وٹا من سی،وٹامن بی،سوڈیم ،کوپر ،ایما ئینو ایسڈز ،انسولیبر فائبر،اور کاربو ہائیڈریٹ کا بہت ہی اچھا ذریعہ ہے۔ان سب فائدوں کی وجہ سے کھیرے کو سمر فوڈز میں ضرور استعمال کیا جاتا ہے۔آج ہم آپکو کھیرے سے ملنے والے فوائد کے بارے میں بتائیں گے۔کہ روزانہ کھیرا کھانے سے ہمارے جسم میں کیا ہوتا ہے۔کھیرا 95 فیصد پانی سے بھرا ہوتا ہے۔جو کہ آپکی باڈی کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ باڈی ٹمپریچر کو بھی نارمل کرتا ہے۔
کیونکہ یہ وٹامن اے اور وٹامن سی کا بہت اچھا ذریعہ ہے۔اور اس میں پائے جانے والے فائبرز اور ایمائنو ایسڈز آپ کے جسم میں سے ہارمفل ٹاکسن کو باہر نکالتے ہیں۔خاص طور پر گرمیوں کے دنوں میں کھیرا کھانے سے ہمارا جسم میں ٹھنڈک رہتی ہے۔کھیرا کھانے کا سب سے بر ا فائدہ کینسر سے لڑنے میں مددگار ثابت ہونا ہے۔کیونکہ کھیرے کے اندر اینٹی کینسر پراپرٹیز پائی جاتی ہیں

۔کھیرا کھانے سے ہمارا معدہ صاف ہوتا ہے۔کھیرے کا سب سے برا فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ ہائی بلڈ پریشر اور لو بلڈ پریشر دونوں میں کھانا مفید ثابت ہوتا ہے۔گرمیوں میں سورج کی وجہ سے جسم پر دھبے اور منہ دھبے پر جاتے ہیں لیکن

کھیرا کھانا ان کے لئے بھی مفید ثابت ہوتا ہے یہ آپ کی جلد کو اند ر سے موسچورائز رکھتا ہے۔اس کے علاوہ آپ کھیرا کھانے کے علاوہ آپ اس کے ٹکڑوں کو جسم پر ملنے سے بھی آ پکو فائدہ ہوتاہے۔کھیرا کھانا شوگر کے مریضوں کے لئے بھی نہایت مفید ثٓبت ہوتا ہے اس لئے ان کو چا ہئے کہ اس کو روزانہ کھانا اس کو عادت بنا لیں۔

Comments

comments

کھیرا کھانے سے ۤپکے جسم کو کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top