Urdu

کیا آپ دنیاکے ان مشہور برانڈ ز کے ناموں کا مطلب جانتے ہیں‌

ٹریڈ مارک یا برانڈ کا نام یہ ایک ایسی چیز ہےجس کی وجہ سے کسی کمپنی کی مصنوعات فروخت ہوتی ہے اور اگر یہ نام بین الاقوای ہو تو اس برانڈ کا نام خریدنے کے لئے کروڑوں‌کی رقم درکار ہوتی ہے . لیکن کیا آپ جانتے ہیں‌کہ ان ناموں‌کے پیچھے کیا کہانی ہے اور ان کا مطلب کیا ہے . نہیں! چلیں‌آج ہم آپ کو بتاتے ہیں‌کہ ان ناموں‌کے مطلب کیا ہے اور اس کے پیچھے یا راز ہے .
پیپسی


پیپسی بنانے والے کا اصل خواب ڈاکٹر بننا تھا لیکن گھریلو حالات نے اسے روک لیا لیکن اس نے تجربہ کر کے یہ مشروب بنایا . جس کا اس نے نام براڈ رکھا لیکن جب اسے کچھ عرصے بعد معلوم ہوا کہ اس سے کھانا ہضم ہو جاتا ہے تو اس نے اس کا نام پیسی رکھا جو کہ جو سائنسی نامDyspepsia سے لیا گیا ہے
گوگل


گوگل کے بانی نے یونیورسٹی میں‌ایک سرچ انجن بنانے کا سوچا تو اس نے اس کا نام گوگول پلیکس رکھا لیکن جب ڈومین خریدی تو اس میں‌غلطی سے اس کا نام گوگل درج ہو گیا اور آج اسی نام سے مشہور ہے
زارا


مشہور برانڈ Zara کا مالکAmancio Ortega انیس سو ساٹھ کی دہائی میں بننے والی ایک فلم Zorba the Greek سے بڑا متاثر تھا لہذا اس نے 1975 میں La Coruña ہسپانیہ میں تیار کپڑوں کی فروخت کے لیے اپنی پہلی دکان کا نام Zorba رکھا۔ بعد ازاں اسے معلوم ہوا کہ قریبی ایک دوسری دکان پہلے سے اس نام کے ساتھ موجود ہے جب کہ برانڈ کے نام کے لیے حروف تیار ہو چکے تھے لہذا اس نے ان حروف کی ترتیب بدل کر نیا نام Zara کر دیا۔
آئی کیا


معروف کمپنی Ingvar Kamprad کے مالک نے نام کے لیے مختصر ترین طریقہ اپنا اور آسانی سے اپنے نام کے ابتدائی دو حرفوں کو جوڑ کر IK بنا دیا۔ اس میں مزید دو حروف کا اضافہ بھی کیا جو سویڈن کے جنوب میں اس قصبے اور فارم کے ناموں کے ابتدائی حروف تھے جہاں اس نے پرورش پائی۔ فارم کا نامElmtaryd اور قصبے کا نام Agunnaryd تھا۔
گیپ

عروف برانڈGap کی پہلی دکان کا افتتاح 1969 میں ہوا۔ اس دکان کا بنیادی مقصد نئی قسم کی “جینز” کی پینٹ فروخت کرنا تھا۔ اس کے نام میں اس “خلاء” یا فاصلے کی جانب اشارہ کیا گیا جو بچپن اور ہوش سنبھالنے کی عمر کے درمیان پایا جاتا ہے۔

ایمزون


معروف ٹریڈ مارکAmazon کے بانی Bezos کے سامنے 1995 میں برانڈ کو متعارف کرانے کے وقت نام کے حوالے سے کئی خیالات تھے۔ وہ Cadabra نام منتخب کرنے کا خواہش مند تھا تاہم اس کے ایک ساتھی نے قائل کیا کہ مذکورہ نام لفظCadaver (لاش) سے ملتا جلتا ہے لہذا اس کو بہتر متبادل تلاش کرنا چاہیے۔ بالآخر آن لائن خریداری کی مشہور کمپنی کے نام کے طور پرAmazon کا انتخاب کیا گیا جو دنیا میں سب سے بڑے دریا کا نام ہے۔

ہاگن ڈاسز


آئس کریم کی دنیا میں مشہور برانڈ Häagen-Dazs کے مالک Reuben Mattus نے اپنی کمپنی کا نام بنا کسی معنی کے رکھ دیا۔ اس حوالے سے صرف اتنا کہا جا سکتا ہے کہ یہ ڈینش زبان کا لفظ ہے! دراصلMattus یہودی جڑیں رکھنے والا ایک پولش مہاجر تھا۔ وہ دوسری جنگ عظیم کے دوران یہودیوں کی سپورٹ کرنے پر ڈنمارک کو بہت زیادہ پسند کرتا تھا۔

رولیکس


قیمتی ترین گھڑیوں کے معروف ترین برانڈ Rolex کا مالک Hans Wilsdorf درحقیقت ایسا سادہ سا نام چاہتا تھا جو ہر زبان میں آسانی سے بولا جا سکے۔ اس حوالے سے اس نے سیکڑوں ممکنہ ناموں کی فہرست تیار کر لی تاہم ان میں سے کوئی بھی دنیا کی مشہور ترین گھڑی کے نام کے طور پر اس کے دل کو نہیں لگا۔ آخر کار ایک روز وہ لندن شہر میں گھوم رہا تھا کہ اچانک اس کے دل میں Rolex کا نام آ گیا !

ایڈی ڈاس


بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ Adidas کا لفظ درج ذیل انگریزی عبارت کا اختصار ہے… “All Day I Dream About Soccer” … تاہم اس نام کی اصل یہ ہے کہ کمپنی کا مالک Adolf Dassler جس نے پہلی عالمی جنگ میں شرکت کے بعد واپس آ کر کھیلوں کے جوتوں کی تیاری کا کام کیا۔ اس نے اپنی عرفیت Adi اور اپنے خاندانی نام Dassler کے ابتدائی تین حروف کو لے کر جمع کیا جس کے نتیجے میں Adidas کا نام سامنے آیا۔

نائیکی


جہاں تک مشہور برانڈ Nike کے نام کا تعلق ہے تو مختصرا یہ قدیم یونانی ثقافت میں “فتح کے دیوتا” کا نام ہے۔

Comments

comments

کیا آپ دنیاکے ان مشہور برانڈ ز کے ناموں کا مطلب جانتے ہیں‌
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top