Urdu

” ہاں ، میرا عالیہ بھٹ کیساتھ معاشقہ چل رہاہے لیکن ابھی ۔ ۔ ۔“معروف بھارتی اداکار نے اعتراف کرلیا، بالی ووڈ میں ہنگامہ برپا ہوگیا

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شوبز انڈسٹری سے معاشقے سامنا آنا کوئی نئی بات نہیں اور اب بالی ووڈ میں چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے بالآخر عالیہ بھٹ کیساتھ معاشقے کا اعتراف کرلیا اور بتایاکہ ابھی یہ معاملہ نیا نیا ہے ۔ رنبیر کا مزید کہناتھاکہ وہ اب رشتے نبھانے کے لیے پہلے سے زیادہ سمجھدار ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے درمیان گہری دوستی کی خبریں میڈیا کا حصہ بنی ہوئی تھیں دونوں ستارے فلمی اور غیر فلمی تقاریب میں نہ صرف ساتھ ساتھ نظر آتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کی فلموں کی تشہیر بھی کرتے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران جب رنبیر کپور سے عالیہ بھٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کئی دیگر ساتھیوں کے برعکس لگی لپٹے رکھے بغیر ہی بہت واضح انداز میں ساری حقیقت کھول دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ابھی ابھی شروع ہوا ہے اور میں زیادہ بولنانہیں چاہتا، اس تعلق کو پنپنے کیلئے وقت اور جگہ چاہیے ،وہ عالیہ بھٹ کی حقیقی زندگی اور اداکاری کے بے انتہا دیوانے ہیںاور اس سے خود بھی سیکھتے ہیں، یہ معاملہ ابھی تازہ تازہ ہے لہٰذا اس کو تھوڑا وقت دیں، گزشتہ محبتوں اور رشتوں کے مقابلے میں وہ اب بہت زیادہ دیکھ بھال کے قدم اٹھارہے ہیں کیونکہ چند سال قبل بھی وہ ان چیزوں کی وجہ سے بہت دکھی ہوچکے ہیں۔

رنبیر کا مزید کہناتھاکہ وہ محبت کے نئے نئے مرحلے سے لطف اندوز ہورہے ہیں ، یہ لمحہ ہمیشہ ہی پرجوش ہوتاہے ، نیا شخص نئے جذبے کیساتھ آتاہے ، پرانے طریقے دوبارہ نئے طریقے بن کرآتے ہیں ، میرے خیال میں پہلے سے اب بہت متوازن شخصیت ہوں، میں رشتوں کو زیادہ اہمیت دیتا ہوں۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب عالیہ اور رنیبر نے اپنے تعلقات کا اعتراف کرلیا ،اس سے پہلے وہ کہہ چکے ہیں کہ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں لیکن مزید کچھ کہنے سے گریز کیا تھا۔

اس سے قبل عالیہ بھٹ سے ٹاک شو’آپ کی عدالت ‘کے دوران جب اداکار کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے خاموشی اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس متعلق کچھ کہنا نہیں چاہتی ہیں جبکہ رنبیرنے بھی اسی طرح کے سوال پر کہا تھا کہ ابھی اس معاملے پر بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔

Comments

comments

” ہاں ، میرا عالیہ بھٹ کیساتھ معاشقہ چل رہاہے لیکن ابھی ۔ ۔ ۔“معروف بھارتی اداکار نے اعتراف کرلیا، بالی ووڈ میں ہنگامہ برپا ہوگیا
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top