Urdu

ہ چھوٹی سی جڑی بوٹی کس طرح مردانہ کمزوری دور کردیتی ہے اور اس کی قیمت کتنی ہے

نیپال میں ایک چھوٹی سی جڑی بوٹی پائی جاتی ہے جس کا نام کیٹرپلر فنگس (Caterpillar fungus) ہے. نیپالی زبان میں اسے ’یرشا گمبا‘کہتے ہیں. ایک جڑی بوٹی جسے منہ میں رکھنے سے آپ کو نہ صرف دانتوں کے کیڑوں سے نجات مل جائے گی بلکہ کبھی معدے کی تیزابیت کا شکار بھی نہ ہوں گے دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق یہ جڑی بوٹی مردانہ کمزوری کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتی ہے اور انتہائی مہنگی فروخت ہوتی ہے.

سیزن میں اس کی فی کلوگرام قیمت حیران کن طور پر20ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 27لاکھ 69ہزار روپے) تک ہوتی ہے. یہ مردانہ کمزوری کی دوا بنانے میں استعمال ہوتی ہے جس سے مردانہ جنسی خواہش میں بے پناہ اضافہ ہو جاتا ہے. رپورٹ کے مطابق کیٹرپلرفنگس کا نام کیٹرپلر نامی کیڑے کی نسبت سے رکھا گیا ہے کیونکہ یہ اس کیڑے کے لاروے کے سر پر اگتی ہے. نیپال میں جب اس کا سیزن ہوتا ہے تو ہر کوئی اپنے دیگر کام اور نوکریاں چھوڑ کر اس فنگس کی تلاش میں نکل کھڑا ہوتا ہے. حتیٰ کہ اس سیزن میں علاقے کے سکولوں میں بھی چھٹیاں کر دی جاتی ہیں. لوگ اپنے ہاتھوں اور پیروں پر جانوروں کی طرح چلتے ہوئے اس جڑی بوٹی کو تلاش کرتے ہیں کیونکہ یہ بہت چھوٹی ہوتی ہے. رپورٹ کے مطابق اس جڑی بوٹی کو ’ہمالیہ کی ویاگرا‘ بھی کہا جاتا ہے.

ہیمل اریال نامی نیپالی شہری کا کہنا تھا کہ ”میں فنگس کے کاروبار سے8سال سے وابستہ ہوں. اس کے 80فیصد سے زائد خریدار چینی ہیں جو اس سے دوا بناتے ہیں. یہ دوا اتنی مہنگی ہوتی ہے کہ امیرکبیر اشرافیہ ہی اسے خریدسکتی ہے. اب موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے اس کی پیداوار انتہائی کم ہو گئی ہے.“ بیبک جھاکری نامی ایک شخص کا کہنا تھا کہ ”چند سال قبل تک میں سیزن میں روزانہ 50سے 60فنگس تلاش کر لیا کرتا تھا لیکن اب ایک دن میں 4سے5پانچ مل جائیں تو یہ بھی خوش قسمتی کی بات ہے.“ بہت سے لوگوں نے فیس بُک پر پوچھا کہ ٹائم مینجمنٹ پر کچھ لکھ دوں مگر کبھی ہمت نہ پڑی۔ اللہ کو یہ بات بڑی ناپسند ہے کہ وہ کہو جو کرتے نہیں ہو۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ زندہ شخص کی مثال نہ دو کیونکہ وہ ابھی مرا نہیں اور ہمیں نہیں پتا کہ اس کا خاتمہ ایمان پر ہوگا یا نہیں۔ تو بہت ہی ڈر لگتا ہے کہ آدمی اپنی مثال دے کہ میں نے یوں کیا اور ایسا کیا اور ویسا کیا۔

Comments

comments

ہ چھوٹی سی جڑی بوٹی کس طرح مردانہ کمزوری دور کردیتی ہے اور اس کی قیمت کتنی ہے
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top