Urdu

’یہ ریحام خان جادو کرواتی ہے، کل اس کے خلاف ٹرینڈ چلوایا تھا اور آج میری کمر پر۔۔۔‘تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے سرگرم رکن فرحان ورک نے ایسی بات کہہ دی کہ انٹرنیٹ پر طوفان آگیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف سماجی کارکن اور عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے ہنگامہ ابھی تھمانہیں تھا کہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے رکن فرحان ورک میدان میں آگئے ، انہوں نے لکھا کہ ’ویسے سننے میں یہی آ رہا تھا کہ ریحام خان صاحب پر جادو کرواتی ہے. کالی دال والا بھی کوئی مسئلہ تھا اس کا، میں نے بھی کل سے ٹرینڈ شروع کیا اور آج نشان پڑ گئے اس لئے کچھ کچھ شک مجھے بھی ہے لیکن یقین سے نہیں کہ سکتا. اس بی بی کا کوئی مسئلہ ضرور ہے‘۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھاکہ ”سوتے ہوئے کمر پر ایسے نشانات ہیں جیسے کسی نے زور سے ناخن مارے ہوں، رات کو خوفناک خواب بھی آتے ہیں، کیا یہ جادو ہے یا میرا وہم، نشانات کیسے بنے ، یہ سمجھ نہیں آرہا، میرا بستربالکل نرم ہے، اور میں اکیلاسوتا ہوں لیکن خون کی دو واضح لکیریں موجود ہیں“۔تاہم بعدازاں انہوں نے یہ ٹوئیٹ ڈیلیٹ کردی

ماجد آغا نے لکھا کہ ’لگتا ہے آپ پر کوئی جن عاشق ہوا ہے‘

سمی وہاب نے لکھا کہ ’خواب حقیقت ہوتے ہیں اگر یہ سب خواب میں کوئی نوچتا ہے یا تکلیف ہوتی وہ پورے انسانی جسم پر اس وقت اثر کرتی ہے۔ کافی لوگ ایسے خواب دیکھنے کے بعد دورگزر کرجاتے ہیں۔ آپ نے جسم دیکھا تو نشان واضع ہیں۔پندرہ بیس منٹ بعد نشان ختم ہوجاتے ہونگے‘۔

ملنگی نے لکھاکہ ’بھائی ریحام خان کی آہ کا اثر ہے‘۔

Comments

comments

’یہ ریحام خان جادو کرواتی ہے، کل اس کے خلاف ٹرینڈ چلوایا تھا اور آج میری کمر پر۔۔۔‘تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے سرگرم رکن فرحان ورک نے ایسی بات کہہ دی کہ انٹرنیٹ پر طوفان آگیا
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top