Urdu

74 سالہ خاتون جو 400 چمگادڑوں کے ساتھ رہتی ہے، ان سے دوستی کیسے ہوئی؟ ایسی کہانی آپ نے زندگی میں کبھی نہ سنی ہوگی

نئی دلی(نیوز ڈیسک)چمگادڑ قریب سے بھی گزرے تو اکثر لوگ خوفزدہ ہو جاتے ہیں یا کم از کم اسے دیکھ کر کراہت ضرور محسوس کرتے ہیں مگر بھارت کے راج پور گاﺅں کی یہ ادھیڑ عمر خاتون اپنے گھر میں 400سے زائد چمکادڑوں کے ساتھ رہائش پذیر ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق احمدآباد شہر سے 50کلومیٹر کی دوری پر واقع اس گاﺅں کی باسی 74سالہ شانتابین براجپتی کو لوگ چمگادڑوں والی اماں کے نام سے پکارتے ہیں۔ شانتا بین کا کہنا تھا کہ ”میں نے تو کسی وائرس کے بارے میں کبھی نہیں سنا۔ میں ان چمکادڑوں کے ساتھ 10سال سے رہ رہی ہوں۔ یہی میراخاندان ہے۔ کمرے میں ان کی آبادی زیادہ ہونے کے بعد میں صحن میں سونے لگی ہوں اور کھانا بھی باہر ہی پکاتی ہوں۔یہاں کمرے میں ہر طرف چمگادڑیں ہیں،دیواروں پر ، چھت پر اور فرش پر بھی۔ دس سال قبل یہاں چند چمکادڑوں نے رہائش شروع کی تھی۔ شروع میںتو یہ مجھ سے ڈرتی تھیں اور میںان سے ڈرتی تھی لیکن اب ہماری آپس میں دوستی ہوگئی ہے۔ یہ رات کو اڑتی ہیں اور باہر جاتی ہیں اور صبح ہونے سے پہلے واپس آجاتی ہیں۔ مجھے ان سے بہت پیار ہے اور یہ بھی مجھے پسند کرتی ہیں۔“

Comments

comments

74 سالہ خاتون جو 400 چمگادڑوں کے ساتھ رہتی ہے، ان سے دوستی کیسے ہوئی؟ ایسی کہانی آپ نے زندگی میں کبھی نہ سنی ہوگی
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top