Urdu

92 سالہ مہاتیر نے ملکی قرضوں کے خاتمہ کے لئے کیا اعلان کر ڈالا

ملائشیا میں گزشتہ روز انتخابات ہوئے جس میں مہاتیر محمد کو ایک بار پھر کامیابی ملی جس کے بعد انہوں نے بر سر اقتدار آتے ہی سب سے پہلا کام اسمبلی کے نمائندوں کی تنخواہ کم کرنا تھی ۔ اس کے ساتھ ان کا کہنا تھا کہ کئی سو کھرب کا قرضے کو ختم کرنے کے لئے ملک کے اندر مہنگے منصوبوں کو بند کر دیا جائے گا اس میں ایک منصوبہ سنگاپور کے ساتھ تیز ترین ٹرین کا بھی ہے ۔  برطانوی نشریاتی ادارےبی بی سی کی رپورٹ کے مطابق نو منتخب کابینہ کے پہلے اجلاس کی سربراہی کرنے کے بعد مہاتیر محمد نے کہا کہ وہ ملک کے ڈھائی سو ارب

سے زائد کےقرضوں کو بھی کم کرنے کے لیے راستہ تلاش کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ان سے قبل شروع کیے جانے والے مہنگے منصوبوں میں کمی کے بارے میں ’بہت جلد‘ فیصلہ کر لیں گے۔ان منصوبوں میں سنگاپور اور کوالالمپور کے درمیان تیز رفتار ریل کا منصوبہ بھی شامل ہے۔خیال رہے کہ مہاتیر محمد حال ہی میں ہونے والے انتخابات میں برسرِاقتدار نجیب رزاق کے باریسن نیشنل اتحاد کو شکست دے کر وزیراعظم بنے ہیں۔فتح کے بعد مہاتیر محمد دنیا کے سب سے معمر منتخب حکمران بنے۔92 سالہ مہاتیر محمد نے 15 برس پہلے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔ تاہم 2016 میں انھوں نے یہ فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے ملائیشین پیونائیٹڈ انڈیجنس پارٹی قائم کی تھی

ان کا  کہنا تھا کہ اگر ان کو حکومت مل گئی تو اس کے بعد ان کی ساری توجہ معیشت کے ٹھیک کرنے پر ہوگی اور ان کی کوشش ہوگی کہ وہ اس دورانیہ کے اندر پورا نہ صحیح  تو آدھا قرضہ ختم کر ڈالیں ۔ اس کی ابتدا انہوں نے پارلیمنٹ سے کرتے ہوئے اراکین کی تنخواہ میں کمی سے شروع کی ۔

Comments

comments

92 سالہ مہاتیر نے ملکی قرضوں کے خاتمہ کے لئے کیا اعلان کر ڈالا
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top